دھواں چھوڑنے پر 40 گاڑیاں تھانوں میں بند : دو ہزار سے زائد چالان

دھواں چھوڑنے پر 40 گاڑیاں تھانوں میں بند : دو ہزار سے زائد چالان

محکمہ ٹرانسپورٹ کا انسدادِسموگ، آلودگی کیخلاف ناکے لگا کر آپریشن ،روٹ پر مٹ نہ ہونے ،زائد کرایہ وصولی پر بھی کارروائی،سو گاڑیوں کے ناقص سلنڈر اتارلئے گئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سموگ کی روک تھام اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ایئر کوالٹی انڈیکس کنٹرول رکھنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک ہو گئی ۔ڈٖپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر آر ٹی اے سیکرٹری غلام مصطفی انصاری نے ٹیموں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر دھواں چھوڑنے والی بسوں ،ویگنوں ،ٹرکوں اورلوڈرر گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا ۔

دوہزار سے زائد چالان کئے گئے 40سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند بھی کیا گیا ۔روٹ پر مٹ نہ ہونے ،زائد کرایہ وصول کرنے اور غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے پرسو سے زائد گاڑیوں کے سلنڈرز بھی اتارے گئے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے یہ آپریشن مستقل جاری رہے گا۔تمام ٹرانسپورٹرز کو اس حوالے سے ایک ماہ قبل آگاہی فراہم کی گئی تھی ۔زہریلا دھواں چھوڑنے سموگ کا سبب بنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ فوری گاڑیوں کو فوری ٹھیک کرائیں ۔دوبارہ چیکنگ پر بھی دھواں چھوڑنے اورسموگ کا سبب بننے پر گاڑی کو نہ صرف بند کیا جائے گا بلکہ ڈرائیورز کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں