حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائق تارڑ نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر  فائق تارڑ نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائق علی تارڑ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مختلف ہسپتالوں ، مارکیٹوں ،بازاروں ، بس اڈوں اور۔۔۔

 دیگر ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کر تے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے افسر ، ڈی ایچ اواور ڈپٹی ڈی ایچ او نے کو ٹ نکہ ، کالیکی منڈی اور رامکے چٹھہ ،کو ٹ نواں ، میاں رحیماں سمیت بس اڈوں ، مارکیٹوں ، بازاروں اور مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں