کمشنر گوجرانوالہ کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ کا گورنمنٹ علامہ  اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ بھی ہمراہ موجود تھے ۔کمشنر نے ہسپتال کی او پی ڈی، ٹراما سینٹر، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے میڈیکل سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیر نگرانی قائم کئے جانے والے 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی نئی عمارت کی مجوزہ اراضی کا بھی معائنہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں