بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، تعمیراتی کام رک گئے

بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں  اچانک اضافہ، تعمیراتی کام رک گئے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ سے تعمیراتی کام رک گئے، ہزاروں مزدور بے روزگار ہو نے کا خدشہ ہے۔

ایک ہزار اینٹ 24 ہزار روپے جبکہ سیمنٹ کی بوری 1450روپے میں فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق سریا 235روپے کلو،بجری 130روپے مربع فٹ ،ریت 80روپے مربع فٹ تک پہنچ گئی جس سے تعمیراتی شعبہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے تعمیراتی میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے با عث مکان کو دور کی بات ایک کمرہ بنانابھی محال ہو گیا۔ا مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ہا ئوسنگ سیکٹر کو فروغ ملے اور ان کے گھر کا بھی چو لہا جل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں