گلشن کالونی، جیل روڈ گجرات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈی سی گجرات نورالعین کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون نے پیرا ٹیم گجرات اور میونسپل کارپوریشن گجرات کی مشترکہ ٹیم نے گلشن کالونی، جیل روڈ گجرات پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران مستقل تجاوزات ہٹا دی گئیں اور متعلقہ افراد کو سخت تنبیہ کی گئی کہ شہر کی سڑکوں اور راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن مسلسل جاری رہے گا۔