سمبڑیال چوروں ڈ اکوئوں کے نرغے میں ،12 وار داتیں

 سمبڑیال چوروں ڈ اکوئوں کے نرغے میں ،12 وار داتیں

ڈاکوئوں نے محنت کش کو لوٹ لیا ، خاتون کے گھر سے 25 ہزار ریال ، زیورات چوری

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سرکل سمبڑیال چوروں ڈ اکوئوں کے نرغے میں آ گیا ،12 وارداتوں کے دورا ن شہری نقدی ،موبائل ، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چھنی گوندل میں شکیلہ کوثر کے گھر ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر LED سمیت دیگر سامان ،فیکٹری سے تنخواہ لے کر گھر آنے والے محنت کش زوہیب کمال پور کے قریب دو نامعلوم ڈاکوں نے روک کر اس سے 42 ہزارروپے ،موبائل ، دوا لینے کے لیے میڈیکل سٹور پر آنے والے امانت علی کا موٹر سائیکل ،نہر اپر چناب کالج کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے قاسم زمان سے 15ہزارروپے ،موبائل فون ،ساہووالہ اصغر علی کی حویلی سے بکرا اوربکری، موضع چک چوہدو میں شائستہ بی بی کے گھر سے 25000ریال، 2 کانٹے ،سونے کی چین ،ہاشم علی کی سیالکوٹ سویٹس میں گاہک کے روپ میں 3 نامعلوم ڈاکوداخل ہوکر دکاندار کو یرغمال بنا کر 65ہزارروپے ،چیمہ پان شاپ سے 10ہزارروپے اورمحلہ رسول پورہ میں خریداری کے لیے آنے والی خاتون شبانہ ارشد کے پرس سے 7ہزارروپے اورموبائل فون ،اے ٹی ایم کارڈ نامعلوم چور لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں