نوشہرہ ورکاں:میونسپل کمیٹی نے درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کر دیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے عملہ میونسپل کمیٹی کو شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔۔۔
جس پر سینٹری انسپکٹر محمد لقمان کی نگرانی میں درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سٹریٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ آپریشن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آوارہ کتوں کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر میونسپل کمیٹی میں کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔