وزیرآباد:پٹرول پمپ پر مقدار کنٹرول ڈیوائس پکڑی گئی

 وزیرآباد:پٹرول پمپ پر مقدار کنٹرول ڈیوائس پکڑی گئی

ملازم کی جیب میں ڈیوائس آن ہونے پر پیمانہ پورا ، آف ہونے پر کم پیمائش ریکارڈاے سی نے پٹرول پمپ سیل کر دیا ، بلیک لسٹ کرنے اورسخت کاروائی کی سفارش

 وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی کمپنی کے پٹرول پمپ سے تیل کی مقدار کو کنٹرول کر کے ہیر پھیر کرنے والی ڈیوائس پکڑ لی پٹرول پمپ کو سیل کر کے متعلقہ اتھارٹیز کو پٹرول پمپ کو بلیک لسٹ کرنے اور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کر دی۔ سیالکوٹ روڈ چک ستیہ کے قریب واقع نجی کمپنی کے پٹرول پمپ کو اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے چیک کیا تو موقع پر موجود ملازم کی جیب میں موجود ڈیوائس ریموٹ کنٹرول کی حرکت کو چیک کرتے ہوئے تلاشی لی گئی ڈیوائس آن ہونے پر تیل کا پیمانہ پورا جبکہ ڈیوائس کو آف کرنے پر پٹرول کی 15 لائنیں کم پیمائش کا انکشاف ہوا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ ملازمین کی سرزنش کی اور پمپ کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے مذکورہ پٹرول پمپ کے خلاف بلیک لسٹنگ کی کارروائی سفارش کی انہوں نے اوگرا ،کنٹرولر ویٹس اینڈ میئرز،ضلعی پولیس کو کارروائی کے لیے سفارش کی جبکہ ضلع بھر میں خصوصی مہم کی منظوری کے لیے بھی لکھا تاکہ تمام پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا جاسکے اور ایسے فراڈ کو روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں