پی ایم اے گوجرانوالہ کے انتخابات تمام عہدیدار اور کابینہ بلا مقابلہ کامیاب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایم اے گوجرانوالہ کے انتخابات میں کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن صدر، ڈاکٹر شاہد امان راٹھور سینئر نائب صدر، ڈاکٹر عمارہ منصور لیڈی نائب صدر، ڈاکٹر عمیراکرام جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ملک عرفان فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر عادل رشید چیمہ بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
کابینہ کیلئے چار ممبران دستبردار ہوگئے ، دوسری طرف ایگزیکٹو کی نشستوں پر 14ممبران کی طرف سے کاغذات واپس لے لئے گئے جسکے بعد دیگر54 ارکان بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ نئے عہدیداروں کی حلف برداری 30 دسمبرکو ہوگی۔