نوشہرہ ورکاں :معظم ورک صدر تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن منتخب

نوشہرہ ورکاں :معظم ورک صدر  تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن منتخب

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )معظم ورک صدر تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن ،علی حیدر نائب صدر، رانا شہزاد طور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

ووٹنگ بار روم میں ہوئی، صدر کی سیٹ پرمعظم ورک 49ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل رانا واجد نے 23 ووٹ لئے ، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا شہزاد طور نے 61ووٹ لیکر میدان مارلیا مدمقابل ابو ہریرہ گجر کو 11ووٹ ملے ،نائب صدر کی سیٹ پر میاں علی حیدر نے 56ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی مخالف امیدوار زبیر اللہ ملہی نے 14ووٹ حاصل کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں