کامونکے :چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :چوری، ڈکیتی کی وارداتوں  میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ افتخار احمد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور غلہ منڈی سے لے گئے ۔

 کسُوکی روڈ کے اذان علی کے لیڈی پارک روڈ سے 12ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہوگیا۔ پاک ٹاؤن کے نواز کے گھر سے 20 ہزار روپے ، 25 تولے چاندی اور کپڑے چوری کرلیے گئے ۔  عباس سے دو ڈاکو غلہ منڈی میں5ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ کوٹ رفیق کے ابرار سے 3ڈاکو5ہزار روپے ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ اوپل سانسی کے غلام مصطفی سے دو ڈاکو سترہ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں