اگو چک پٹرولنگ پوسٹ ،ڈرائیونگ لائسنس کائونٹر عارضی بند

اگو چک پٹرولنگ پوسٹ ،ڈرائیونگ لائسنس کائونٹر عارضی بند

انٹر نیٹ مسائل کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات ، خدمت مرکز قلعہ پر اضافی بوجھ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )اگو چک پٹرولنگ چیک پوسٹ میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا کا ئونٹر انٹر نیٹ کے مسائل کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ شہریوں اور طالبعلموں کو لائسنس بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ خدمت مرکز قلعہ دیدار سنگھ میں لوگوں کا رش جگہ کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پٹرولنگ چیک پوسٹ اگو چک میں قائم کیا گیا لائسنس کا ئو نٹر انٹر نیٹ کے مسائل کی وجہ سے تین دن سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں اور سکول کالجوں کے طالبعلموں کو خوار ہونا پڑتا ہے جبکہ اگو چیک پٹرولنگ پوسٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کا ئو نٹر بند ہونے سے پولیس خدمت مرکز قلعہ دیدار سنگھ میں اضافی بوجھ کی وجہ سے عملے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری بھی سار ا سارا دن اپنی باری آنے کے انتظار میں خوار ہوتے ہیں۔ شہریوں نے سی ٹی او عائشہ بٹ سے مطالبہ کیا ہے اگو چک پٹرولنگ پوسٹ پر لائسنس کا ئو نٹر انٹر نیٹ مسائل کو دور کر کے جلد ازجلد دوبارہ آپریشنل کیا جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں