نجی ہسپتالوں پر ایف بی آر چھاپے ،ڈاکٹر تنظیموں کو تشویش
عوام کو مفت علاج کی سہولت حکومت کی ذمہ داری جو پوری نہ کی جا رہی :رہنما
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات، پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن گجرات اور پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن گجرات کے عہدِیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس ، ایف بی آر کی طرف سے چند روز میں مختلف ہسپتالوں میں میں ناجائز چھاپے ، ٹیم کے رویے اور ہسپتالوں کی تضحیک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رہنمائوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام ڈاکٹرز ذمہ دار شہری ہیں اور برسوں سے ٹیکس باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں ، عوام کو مفت علاج فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت یہ سہولیات فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہے اور گجرات کے نجی ہسپتال تقریباً 70 سے 80 فیصد مریضوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں ، حکومت اور ایف بی آر نے روش نہ بدلی تو ہسپتال بند کرکے خدمات کو ختم کر نے پر مجبور ہوجائینگے ۔