نعیم اقبال گلیانہ پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر،آصف حسین سیکرٹری منتخب
گلیانہ (نامہ نگار )حاجی نعیم اقبال گلیانہ پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر اور اور آصف حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
الیکشن کمشنر چودھری محمد رشید کی طرف سے دیئے گئے مقررہ وقت اور تاریخ تک صرف ایک ہی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے جس پر انہیں کامیاب قرار دیدیا گیا ۔ اس موقع پر چودھری محمد یاسین،عمر وقاص،محمد شہباز،حاجی یوسف، ذوالفقار شاہ،خالد پرویز،ذوالفقار بٹ،ڈاکٹر انصر مغل اور ملک مدثر منظور بھی موجود تھے ۔