ڈاکو گھرسے لاکھوں کے زیورات،نقدی لے اڑے
تتلے عالی(نامہ نگار)قلعہ نوہد سنگھ میں گزشتہ شب دو بجے کے قریب چار ڈاکوؤں نے ریاض کے گھر میں داخل ہوکر کمرے میں سوئی خواتین سے اڑھائی تولہ طلائی زیورات اورسیف الماری سے 6لاکھ چالیس ہزارروپے لوٹ لئے ،ساتھ والے کمرہ میں ریاض کے بیٹے بابرکے شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے ،
چیلیکی میں آصف مسیح کی موٹر سائیکل بھدر میں اس کی بہن کے گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔