سیوریج کے بعد ٹف ٹائل منصوبہ مکمل کرائینگے ،ندیم اصغر کائرہ

 سیوریج کے بعد ٹف ٹائل منصوبہ مکمل کرائینگے ،ندیم اصغر کائرہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے کہاہے کہ کروڑوں کے فنڈزلانے کے دعویدار ہمارے کسی بھی عوامی دورکا مقابلہ نہیں کرسکتے

،ہمارے بزرگوں نے اور ہم نے بطور ایم این اے ،ایم پی اے ،تحصیل ناظم،چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ شہر کے نکاسی آب کیلئے کام بھی کیااور اس مسئلہ کو اعلیٰ سطح پر اجاگربھی کیااور ورلڈ بینک کو سفارشات مرتب کرکے بھی بھجوائیں،یہ کسی بھی موجودہ ایم این اے ،ایم پی اے کا کارنامہ نہیں بلکہ یہ سب عوامی نمائندوں کامشترکہ کارنامہ ہے ،سیوریج سکیم کے بعد ٹف ٹائل کامنصوبہ ہماری وساطت سے مکمل ہوگا۔گجرات ،لالہ موسیٰ سمیت بڑے شہروں میں سیوریج سکیم ورلڈ بینک کااپنامنصوبہ ہے ،جس پر کسی جماعت یاشخصیت کو اپنی سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ،سیوریج سکیم کے آغازسے ہی بعض پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھ گیاہے ،ای ٹینڈرنگ میں بدنیتی منظرعام پر آنے پر لالہ موسیٰ کے عوام کسی کو اپنے حقوق پرڈاکہ ڈالنے نہیں ڈالنے دینگے اور نہ ہی کسی غیرملکی کمپنی کو عوامی پیسہ کی لوٹ کھسوٹ کی نذرہونے دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں