پرائمری سکول کے سامنے راجباہ گندے نالے میں تبدیل

پرائمری سکول کے سامنے  راجباہ گندے نالے میں تبدیل

کامونکے (نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول گوماں کے سامنے راجباہ گندے نالے میں تبدیل ہوگیا۔ راجباہ میں کوڑا ، گندا پانی، اور بدبو نے تعلیمی ماحول کو شدید متاثر کر دیا ہے ۔

بچے روزانہ اسی آلودگی کے درمیان سکول آتے جاتے ہیں۔ مچھروں اور گندگی کے باعث بیماریوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ ستھرا پنجاب مہم کے دعوے اس صورتحال کے برعکس نظر آتے ہیں۔ مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں