جرمنی کی سفیر کاسیالکوٹ چیمبر آف کامرس کادورہ

جرمنی کی سفیر کاسیالکوٹ  چیمبر آف کامرس کادورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان میں تعینات جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر مراد ارشد ،نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلیمان شیخ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی اس اہم میٹنگ میں سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر کے علاوہ دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے جرمن سفارتخانے سے کاروباری روابط کے فروغ میں مدد کی درخواست کی۔جرمنی کی سفیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔کے ویزا اپائنٹ منٹس میں مشکلات کی نشاندہی بھی کی اور تجویز دی کہ سفارتخانہ کاروباری ویزا درخواست دہندگان کے لیے سہولت فراہم کرے تاکہ کاروباری برادری کو آسانی ہو۔اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے دو طرفہ باہمی تجارت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ دونوں اطراف کے تاجروں کو آپس میں جوڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی جس کے نتیجے میں جرمنی کے ساتھ پاکستان کیاقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت سپیشل انوسٹمنٹ کے تحت پاکستان سے مل کر مختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتی ہے جس میں زراعت، توانائی، آئی ٹی ، کاسمیٹکس جیسے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان ایک پر امن اور تجارت و معیشت کے اعتبار سے ایک بہتر منڈی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری کی آسانی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیالکوٹ میں بہت جلد اقدامات اٹھائیجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ٹور ازم کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ نئی جگہیں دریافت کی جا سکیں۔ انہوں نیخواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حواتین کے لیے جرمنی میں کاسمیٹکس،ٹیکسٹائل میں بہت زیادہ ترقی کے مواقع میسر ہیں جس سے پاکستانی خواتین استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد مراد اشرف نے کہا کہ بی 2 بی تعلقات، جوائنٹ وینچرز کے امکانات کی تلاش، جرمنی کی مارکیٹ میں سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات کی کھپت، دونوں ممالک کے تجارتی اداروں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ویئر ہاؤسز کی تعمیر،سنگل کنٹری تجارتی نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلہ سمیت دیگر آپشنز پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔سنئیر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہاکہ سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات بشمول کھیلوں کا سامان، کھیلوں کا لباس، سرجیکل، مینی کیور اور پیڈی کیور انسٹرومنٹس، ہر قسم کی قینچی ،چمڑے کے ملبوسات، گلوز، مارشل آرٹس، سپورٹس شوز، آلات موسیقی، ملبوسات، ٹیکسٹائل گارمنٹس وغیرہ کوالٹی اور پائیداری کے اعتبار سے کسی بھی غیر ملکی برانڈ کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

جرمن سفیر نے سیالکوٹ چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعتی بنیاد مضبوط ہے اور جاپان کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ جرمن سفارتخانہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔اجلاس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خاور انور خواجہ ،کا خطاب اس موقع پر چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن شیخ ذیشان طارق ، وائیس چیئرمین محمد مومن ،طارق ملک سیکرٹری ، اعجاز اے شیخ ، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ڈاکٹر مریم صدیقہ ،ایس وی پی گلزیب وقاس اعوان ، اعجاز غوری ، خالد شیخ ، سرفراز بٹ ، سہیل مسعود ، خواجہ مشرف ، عالم , ملک نصیر احمد ، سید شہزادہ ابن اقبال ، محمد ابراہیم ، اویس بٹ ، اظہر ڈار ،تجمل سچل ، آور دیگر ایکسپورٹرز موجود تھے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں