کامونکے میں کسی نے محمود اچکزئی کے قافلے کا استقبال نہ کیا

کامونکے میں کسی نے محمود اچکزئی  کے قافلے کا استقبال نہ کیا

کامونکے (نامہ نگار)تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قافلہ محمود اچکزئی کی قیادت میں کامونکی سٹی چوک سے گزر گیا۔ قافلے میں پندرہ کے قریب گاڑیاں شامل تھیں۔

قافلہ کسی مقام پر رکے بغیراپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔ قافلے کے استقبال کیلئے کوئی کارکن یا شہری موجود نہیں تھا۔ امن و امان کے پیش نظر سٹی چوک میں پولیس کی نفری تعینات رہی۔ کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں