ایم این اے نے بھکنانوالی میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کیا
گجرات (نامہ نگار )مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنماایم این اے نصیرعباس سدھو کے فنڈز اورخصوصی کاوشوں سے بھکنانوالی میں سوئی گیس فراہمی کی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔
تقریب میں آمد پرایم این اے نصیرعباس سدھوکا مدثراقبال نمبردار نے ساتھیو ں کے ہمراہ والہانہ استقبال کرتے ہوئے گل پاشی کی اورہارپہنائے ۔نصیرعباس سدھو نے گیس فراہمی کاافتتاح کیااورخیروبرکت کے لئے خصوصی د عا کرائی۔ تقریب میں نصیرعباس سدھو کے حق میں عمائدین علاقہ نے نعرے لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔مدثراقبال نمبردار نے نصیرعباس سدھو کا گائوں کادیرینہ مسئلہ حل کروانے پرشکریہ ادا کیااورکہاکہ انشااﷲ ساتھیوں سمیت انہیں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلاتے ہیں اورانکی قیادت میں علاقے کوتعمیروترقی کے حوالے سے مثالی بنائیں گے ۔اس موقع پر ریاض شاہ بخاری لسوری شریف، قیصر اسحاق مغل،میاں کامران ادریس بیکنانوالہ،سید چمن شاہ وڑائچانوالہ،میاں شیراز گراٹیاں،فرقان چیمہ ایڈووکیٹ،حاجی ادریس ممبر بوٹا،میاں طالب حسین،چوہدری اختر، اجمل خان،چوہدری نصیر ، اسد اقبال، ارشد، اصغر،شہباز قمر بٹ، وسیم سدھو،سہیل مہر اور عنصر مہر سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔