سیالکوٹ :موبائل کمپنیوں کی ناقص کارکردگی ،سروس متاثر

سیالکوٹ :موبائل کمپنیوں کی ناقص کارکردگی ،سروس متاثر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مہنگے پیکجز کے باوجود ناقص شہر او ر گردونواح کے علاقوں میں موبائل کمپنیوں کی ناقص صورتحال نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔

موبائل سگنلز کی کمزور ی، انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور اکثر کال ڈراپ ہونے کے مسائل روزمرہ معمول بن چکے ہیں جس کے باعث کاروباری ،تعلیمی اور گھریلو معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا بزنس کیا جارہاہے مگر عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں مکمل ناکامی نظر آتی ہیں ۔ بجلی بندش کی صورت میں سگنلز غائب ہونا معمول بن چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور 4G کے دعوتے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ تو کال کا معیار بہتر ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کی رفتار قابل اعتماد، شہریوں نے شکوہ کیا کہ کمپنیاں روزانہ ،ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگے ترین انٹرنیٹ اور کالنگ پیکیجز پیش کررہی ہیں۔ جن کے نرخ آئے روز بڑھ رہے ہیں مگر سروس کا معیار روز بروز گرتا جارہاہے ۔

شکایات کا کوئی موثر نظام موجود نہیں اور نہ ہی متعلقہ ادارے یا ریگولیٹری اتھارٹی اس معاملے میں کوئی خاطرخواہ کردار ادا کررہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،موبائل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ صارفین سے حاصل کی جانیوالی بڑی رقوم کے بدلے میں بہتر سروس فراہم کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں