حاجی ریاست نمبردار کیلئے ایصال ثواب کی محفل

 حاجی ریاست نمبردار کیلئے  ایصال ثواب کی محفل

وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام میں والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی گئی ہے ، فرامین نبی رحمت ؐ کے مطابق والدین کے چہرہ کو پیار کی نظرسے دیکھنے پر مقبول حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے والدین کی خدمت پر رب کریم خوش ہوکر اولاد کو دنیاو آخرت کی برکتیں عطاکردیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارمولانا خالد عطاری نے منیجرنیشنل بینک فاروق چیمہ، شہباز احمد چیمہ، صلاح الدین اکبر چیمہ کے والد،حافظ ظفر اقبال کے چچا،عمر نواز چیمہ کے دادا جان حاجی ریاست نمبردار مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر نصر چٹھہ،حافظ مبشر مدنی،سجاد چٹھہ، شہزاد اکبر،اورنگزیب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ محفل میں اعجاز چیمہ،ریاست سندھرانہ،عثمان ایڈووکیٹ ودیگرنے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں