اشتہاری کی مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں،مقدمہ درج
راہوالی (نمائندہ دنیا )اشتہاری ملزم کی مدعی مقدمہ کو خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکیا ں،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
چندر کے کی رہائشی خاتون آسیہ بی بی رات تین بجے بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ اچانک گھر کے بیرونی دروازے پر گالم گلو چ اور قتل و سنگین نتائج کی دھمکیوں کی آوازیں آنے لگی سسر کے ہمرا اٹھ کر دیکھا کہ تو آصف عرف آسو چیتا مسلح رائفل مع چار نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بیرونی دروازہ توڑ کر اند داخل ہونے کی کوشش کررہے اور دھمکیاں دے رہے تھے کہ ہمارے تمام اشتہاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا بند کردو ورنہ میں تمہارے خاندان کو گرنیڈ سے مار کر اسی گھر میں دفن کردونگا ۔