3من آئل، بھاری مقدار میں ناقص اجزا تلف،4 فوڈ پوائنٹس بند

3من آئل، بھاری مقدار میں ناقص اجزا تلف،4 فوڈ پوائنٹس بند

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے جعلسازی و ملاوٹ پر 2 مقدمات درج، 4 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند کردی اور 6فش فرائنگ ریسٹورنٹس کو 1لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کردیئے جبکہ 3من آئل، بھاری مقدار میں ناقص، ممنوعہ و ایکسپائرڈ اجزا تلف کردیئے ، کارروائیاں نوشہرہ روڈ، گلشن لیبر کالونی، کامونکی، حافظ آباد روڈ اور مضافات میں کی گئیں. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت ایکشن لیے گئے ، حافظ آباد روڈ پر ملاوٹ اور جعل سازی پر کھویا شاپ بند کرکے مقدمات درج کروادیا گیا، نوشہرہ روڈ پر نمکو یونٹ کو کھلے آئل میں فرائنگ کرنے پر بند اور مقدمہ درج کروادیا، گلشن لیبر کالونی میں واقع واٹر پلانٹ کو پانی میں کولیفارم نامی جرثومے کی موجودگی پر بند کردیا، مین بازار کامونکی میں واقع فوڈ پوائنٹ کو انتہائی ناقص انتظامات پر بند کردیا، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، ناقص آئل میں فرائنگ اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں