کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 برانڈز شاپس کو نوٹسز جاری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کنزیومر ایکٹ کیخلاف ورزیاں کرنے والے ملکی و غیر ملکی برانڈز کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
ابتدائی مرحلہ میں برانڈز نام والا شاپنگ بیگ فروخت کرنے پر 28 برانڈز شاپس کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان کو بریفنگ دیتے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چودھری فاروق نے بتایا کہ ڈویژن بھر سے صارفین کی جانب سے شکایات پر کارروائیاں کی گئیں ،متعدد برانڈز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ 2 یوم کے اندر جواب جمع کروانے کا پابند کیا گیاہے ۔اگلے مرحلے میں لوکل برانڈز کیخلاف بھی بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔