سخت سردی میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا)سخت سردی میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی شدید متاثر ہونے لگا ۔
احمد نگر چٹھہ اور گردونواح میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے سخت سردی میں نہ تو گیس آ رہی ہے جبکہ ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے شہریوں کے مطابق جب سے سردی سٹارٹ ہوئی ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بل بھجوا دئیے جاتے ہیں گیس کے بعد اب بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے کھانا پکانے اور پانی کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔