ڈپٹی کمشنر کاگوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کادورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت علی الصبح گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔
ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز، صفائی ،ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور ادویات فراہمی وسٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے تلقین کی کہ مریضوں کا بہترین علاج اورادویات کی سو فیصد فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ پارکنگ ایریا میں اوور چارجنگ روکی جائے ۔ انہوں نے مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری، تیز رفتار اور شفاف طبی سہولیات فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔