سیالکوٹ ایئرپورٹ ، یور پ جانے کی غیر قانونی کوشش پر4مسافرگرفتار
گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4مسافروں کی غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
گوجرانوالہ کے رہائشی مسافرنفیس اور نبیل ادریس فلائٹ نمبر FZ316 سے وزٹ ویزے پر کینیا جا رہے تھے ۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران تفتیش پر مسافروں نے انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹ قاسم کے ذریعے یورپ جانا چاہتے تھے جسے 40 لاکھ روپے دیگرمعاملات طے کئے ایجنٹ نے مسافروں کو کینیا اور لیبیا کے سمندری راستے سے اٹلی بھجوانا تھا۔مسافروں کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور غیر قانونی سمندری راستے یورپ جانے کے شواہد برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر عملے نے قصور کے دومسافروں عامر جمیل اور کاشف کو بھی قابو کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ،دونوں فلائٹ نمبر EK-629 سے ورک ویزے پر سائپرس جا رہے تھے ۔ مسافروں نے عامر نامی ایجنٹ سے فی کس 18 لاکھ میں جعلی ویزے لئے ۔