گوجرانوالہ سیوریج سکیمز:ساڑھے 3ارب مختص ،بلال یاسین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہاہے کہ گوجرانوالہ میںاپنا گھر سکیم کے تحت 10ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائینگے ۔
اس کیلئے حکومت 15 لاکھ آسان قسطوں پر قرضہ فراہم کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بلال یاسین نے کمشنر دفتر میں پی ایچ اے ، واسا اور پھاٹا کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ڈی جی واسا طیب فرید ،ارکان صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو ،عمر فاروق ڈار،عمران خالد بٹ،سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اورمتعلقہ اداروں کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا وزیر اعلیٰ نے واسا کی بہتری کیلئے صوبہ بھر کیلئے 205ارب جبکہ گوجرانوالہ کیلئے ساڑھے 3 ارب مختص کئے ہیں جن میں سیوریج سسٹم،پمپنگ کیپیسٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ مشینری اور دیگر سکیمز مکمل کی جائینگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 2 نئے ڈسپوڈل سٹیشنز بنائے جا رہے ہیں صوبائی وزیر نے افسروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔