معمولی رنجش پر جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر شہری پر اسلحہ تان کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے پر 5 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ کے رہائشی رمضان پر معمولی رنجش پر علی نواب ،پھول ، چاند اور2 نامعلوم افراد کے خلا ف پولیس نے دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی شروع کردی ۔