ویسٹ مینجمنٹ نااہلی ،کوٹلی لوہاراں مشرقی میں کوڑے کے ڈھیر

ویسٹ مینجمنٹ نااہلی ،کوٹلی لوہاراں مشرقی میں کوڑے کے ڈھیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی اورمقامی انتظامیہ کی بے حسی نے کوٹلی لوہاراں مشرقی کو کچرا کنڈی بنا دیا ۔

کوٹلی لوہاراں اور گردونواح سے جمع ہونے والا کچرا کوٹلی لوہاراں مشرقی واٹر سپلائی کے عین مقام پر ڈمپ کیا جا رہا ہے ، جہاں سے پورے قصبے کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔کچرے کے انبار لگنے سے نہ صرف زیرِ زمین پانی آلودہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بلکہ بدبو، مچھروں اور جراثیم کی افزائش نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ کچرا پھینکنے کے بعد اسے آگ بھی لگا دی جاتی ہے ، جس سے زہریلا دھواں فضا میں پھیل کر بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سانس، دمہ اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے ۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کے مقام سے فوری کچرا ہٹایا جائے ، کچرا جلانے پرسخت کارروائی کی جائے ،متبادل اور محفوظ ڈمپنگ سائٹ کا تعین اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں