محکمہ زراعت توسیع کا گندم کی بہتر پیداوار کیلئے فارمر ڈے
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)موضع ور پال چٹھہ میں محکمہ زراعت توسیع وزیر آباد کی طرف سے گندم کی بہتر پیداوار کے سلسلے میں ایک فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر عرفان اللہ وڑایچ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گجرات ڈویژن تھے ،پروگرام میں عمران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن وزیرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر بشریٰ صدیق ،حسن رضا ایگریکلچر آفیسر علی پور چٹھہ اورزمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔حسن رضا نے گندم کی فصل میں کھادکا بہترین اور متوازن استعمال کے متعلق آگاہ کیا ڈاکٹر بشری ٰصدیق اسسٹنٹ ر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے زمینداروں کو گندم میں موجود کیڑے اور بیماریوں کی علامات اور ان کے تدارک کے متعلق بتایا ۔ ڈاکٹر عرفان اللہ وڑیچ نے کسانوں کو محکمہ زراعت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا اورزمینداروں ککو تائید کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر زرعی مقابلوں میں حصہ لے کر فائدہ حاصل کریں اور محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے کی جانیوالی سفارشات پر عمل کر کے اپنی فی ایکڑ گندم کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا ئیں۔