ڈسکہ:روٹی 14 روپے کے بجائے 20 روپے میں فروخت

ڈسکہ:روٹی 14 روپے کے بجائے 20 روپے میں فروخت

ہوٹلوں کے باہر فلیکسز بھی لگا رکھی ہیں لیکن روٹی سستی دستیاب نہیں:شہری

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات کے باوجود تندور اور ہوٹل مالکان روٹی 14 روپے کے بجائے 20 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق، مالکان نے اپنے تندوروں اور ہوٹلوں کے باہر فلیکسز بھی لگا رکھی ہیں کہ روٹی 14 روپے میں دستیاب ہوگی، لیکن عملی طور پر قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ جب وہ مقررہ ریٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مالکان بحث و مباحثہ شروع کر دیتے ہیں اور آٹا مہنگا ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں پرائس کنٹرول کی ذمہ داری دینے والے سینئر کلرک وقاص شہریوں کی شکایات کو نظر انداز کرتے ہیں اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں