دینِ اسلام امن محبت اور سلامتی کا درس دیتا ہے :شمس عمران

 دینِ اسلام امن محبت اور سلامتی  کا درس دیتا ہے :شمس عمران

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ الیکٹرونکس ویلفیئر آرگنائزیشن کی کور کمیٹی کے سینئر ممبر شمس عمران نے کہا ہے کہ دینِ اسلام امن محبت اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔

 اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہیاسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ہم سب پر لازم ہے کہ دین کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور غریب و مستحق افراد کی مدد کو اپنا معمول بنائیں شمس عمران نے کہا اگر کسی انسان کو اﷲ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے تو اس پر فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر دوسروں کے حقوق کا علمبردار بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں