گوجرانوالہ:منشیات، شراب اور موٹر سائیکل چور گروپوں کے 5 ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ گرجا کھ اور تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، شراب فروشی اور موٹرسائیکل چور گروپس کے مجموعی طور پر پانچ ملز موں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ گرجا کھ سب انسپکٹر اعجاز رفیق اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا انسپکٹر خرم شہزاد نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اعجاز عرف کالا بابا کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔شراب فروشی میں ملوث ارسلان اور گلزار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بالترتیب 25 اور 20 لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے زین اور سمر کو گرفتار کیا، جو موٹرسائیکل چور گینگ کے رکن تھے ، اور ملز موں کے قبضہ سے تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔