کالے بلدیاتی قانون کیخلاف ریفرنڈم کرائینگے :جاوید قصوری
آئین کی بالادستی، جمہوری آزادی کیلئے تمام پارٹیوں سے گفتگو جاری رکھیں گے
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا جاوید احمد قصوری نے ضلعی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کی بالادستی، جمہوری آزادیوں اور سول سپرمیسی کے لیے تمام پارٹیوں سے گفتگو جاری رکھے گی، لیکن آئندہ کسی بھی سیاسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کا اتحاد براہِ راست عوام کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ یرغمال ہو چکی ہے اور ہم عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس کالے قانون کے خلاف 15 جنوری سے پورے پنجاب میں ریفرنڈم کروانے جا رہی ہے ، جس کے ذریعے سوسائٹی کے تمام طبقات سے سوال کیا جائے گا کہ آیا انہیں موجودہ بلدیاتی نظام قبول ہے یا نہیں۔ ریفرنڈم کے نتائج قوم کے سامنے رکھے جائیں گے ۔