سیالکوٹ:دادی کی وفات پر چھٹی کی درخواست لیڈی ڈاکٹر کو مہنگی پڑ گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) دادی کی وفات پر درخواست برائے رخصت لیڈی ڈاکٹر کو مہنگی پڑ گئی۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے تحصیل ہسپتال پسرور میں تعینات کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رابعہ اسماعیل کی جانب سے ان کی دادی کی وفات پر دی جانے والی درخواست کے باوجود ان کی ملازمت سرنڈر کرکے سیکرٹری صحت و پاپولیشن پنجاب کی ڈسپوزل پر بھیج دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گائنا کالوجسٹ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی کی بھی سفارش کر دی۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر نے گائنا کالوجسٹ کی سروسز سرنڈر کی ہیں۔