سیالکوٹ:خاتون سے لاکھوں روپے کی آ ئس اور چرس برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی سرکل پولیس نے لاکھوں روپے کی آئس اور چرس برآمد کر لی۔
تھانہ حاجی پورہ کے ایس ایچ او انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کوٹھی سکول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شمائلہ بی بی عرف فجر بی بی کو روک کر اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے کی آئس اور چرس برآمد کر لی، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔