ڈاکو نے اوور سیز پاکستانی سے رقم اور موبائل فون چھین لیا
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی) منڈیالہ میر شکاراں میں ڈاکو اوورسیز پاکستانی سے رقم اور موبائل چھین کر لے گیا۔
منڈیالہ میر شکاراں کا رہائشی عثمان غنی اپنے گاؤں سے کوٹلی مہلاں پیدل جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ گلاں والا کے رہائشی منظور حسین کی بیٹی کی شادی تھی اور بارات کو رخصت کرنے کے بعد اہلخانہ خانہ سو گئے اور ان کے گھر میں چھت سے داخل ہونے والے چور منظورحسین کی قمیض کی جیب سے ایک لاکھ روپے اور ٹیبل پر پڑے 3 موبائل فون لے گئے۔