حوالہ ہنڈی ، عالمی نیٹ ورک کے 5 ملزموں کی ضمانت خارج

حوالہ ہنڈی ، عالمی نیٹ ورک کے 5 ملزموں کی ضمانت خارج

ملزم دبئی میں مقیم یعقوب میمن اورعلی جوگی سے غیر ملکی کرنسی ٹرانسفر کر اتے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کی سپیشل کورٹ نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں گرفتار بین الاقوامی نیٹ ورک کے 5 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ،ملزم دبئی میں مقیم پاکستانی شہری یعقوب میمن اورعلی جوگی کے ذریعے پائونڈ ، امریکی ڈالر ، درہم ،یورو اور دیگر کرنسی پاکستان ٹرانسفر کر اتے تھے ۔ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مقدمہ میں سنٹرل جیل میں بند نعیم ، سلیمان رضا،جمال ناصر،ابو بکر ڈار اور تنویر کی درخواست ضمانتوں کی سماعت سپیشل جج سنٹرل ٹو گوجرانوالہ محمد یعقوب کی عدالت میں ہوئی ۔ پراسیکیوٹر علی رضا وڑائچ نے درخواست ضمانت کے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم نے 12 جنوری 2026 کو امجد ٹریڈرز پر ریڈ کر کے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث سلیمان رضا ،جمال ناصر ،ابوبکر ڈار ،تنویر اور نعیم کو گرفتار کیا جو حوالہ ہنڈی کے آرگنائزڈ کریمنل گروپ کے ممبر اور بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں