انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ کی نا رووال میں کھلی کچہری

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس  گوجرانوالہ کی نا رووال میں کھلی کچہری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے نارووال میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں لوگوں کی وفاقی حکومت کے اداروں کی بد انتظامی کیخلاف شکایات سنیں ، اس موقع پر مختلف محکموں کے سینئر افسر بھی حاضر ہوئے ۔ انچارج، وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ نے متعلقہ محکموں کے افسر وں کو ہدایات جاری کی کہ تمام شکایت کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں