حاجی مدثر قیوم ناہرا صحت یاب سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں

حاجی مدثر قیوم ناہرا صحت یاب   سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کے سینئر ر ہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا نے صحت یابی کے بعد ایک بار پھر عوامی خدمت کا سفر شروع کر دیا۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے ڈیر ے پر شہریوں، پارٹی کارکنوں اور معززینِ علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور پہلے سے زیادہ جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں