ڈسکہ :گیس نہ ہونے سے کارخانے بند ، مزدور بیروزگار
کھیلوں کے سامان ، ٹیکسٹائل اور سرجیکل کی برآ مدات بری طرح متاثر
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورنواح میں گیس پریشر نہ ہونے کے با عث درجنوں کارخانے بند ہونے سے سینکڑوں ورکرز بیروزگا ر ہوگئے برآمدات بری طرح متاثرہونے لگیں، علاقہ بھرمیں درجنوں یونٹس قائم ہیں جہاں پرا یکسپورٹ کوالٹی کا مال تیار کرکے دنیابھرمیں فروخت کیاجاتا ہے تاہم کئی ماہ سے گیس پریشر صفر ہونے کی بنا پر فٹ بال ’ٹینس ’ٹیکسائل ’ہوزری ’کرکٹ بیٹ ’سرجیکل کے کارخانوں کو مالکان نے مجبوراً بند کردیا ہے جس سے وہاں پر کام کرنیوالے سینکڑوں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں ۔ صنعتکاروں کاکہناہے کہ گیس پریشرنہ ہونے کے باعث کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں اور وہ یورپ ’امریکہ ودیگر ممالک سے حاصل ہونیوالے آرڈرز کی بروقت سپلائی نہیں دے سکتے جس سے انہیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور ملکی برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ گیس کی سپلائی اور پریشر میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔