کامونکے ے نوجوان نے اولمپک چیمپئن باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت لیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ کوٹلی نرگٹ کے رہائشی نوجوان باڈی بلڈر سعد محسن نے راول مارکیٹ نواب چوک گوجرانوالہ میں منعقدہ۔۔۔
اولمپک چیمپئن باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 کلوگرام کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر سعد محسن نے کامیابی والدین اور اساتذہ کے نام منسوب کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے بغیر کامیابی ممکن نہ تھی۔