ماں کی جانب سے 50روپے نہ ملنے پر نشئی کی خود کشی
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )ماں کا پچاس روپے دینے سے انکار پر جھگڑے کے بعد 30سالہ نشئی نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی ۔
بتایا لدھیوالہ کے ملکاں والا بازار کا رہائشی ندیم جو نشہ کا عادی تھا نے اپنی ماں سے 50روپے مانگے ، ماں نے کہا میرے پاس پچاس روپے نہیں ہیں جس پر اس نے ماں سے جھگڑ کر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔