وزیرآباد:تہہ خانے کیلئے کھدائی ،دیوار گرگئی ، مزدور ملبے تلے دب گیا

وزیرآباد:تہہ خانے کیلئے کھدائی  ،دیوار گرگئی ، مزدور ملبے تلے دب گیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع ٹھٹھہ فقیر اللہ میں گھر کی بنیادیں کھودنے کے دوران ملحق دکان کی دیوار گرنے سے مزدور ملبے میں دب گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مزدور تہہ خانے کیلئے کھدائی کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ،مٹی و ملبے تلے دبنے والے محنت کش کو موقع پر موجود افراد نے زندہ نکال لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں