داڑھی نوچنے اور دھمکیاں دینے پر 3بھائیوں کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )داڑھی نوچنے اور دھمکیاں دینے پر 3بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
لاری اڈا ڈسکہ کے طارق نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے کرایہ دار کے ہمراہ د کان میں رنگ روغن کروارہاتھا کہ اسی دوران منور چھینہ اور اس کے دو بھائی آگئے اور آتے ہی اس کومارناشروع کردیا ا و ر داڑھی نوچنے لگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔