وزیرآباد کا رہائشی بیوپاری منچن آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بہاولنگر روڈ بسم اللہ پٹرول پمپ کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے وزیر آباد کا رہائشی 53 سالہ عرفان منظور انتقال کر گیا ۔
مرحوم کے پاس 12 لاکھ 88 ہزار 250 روپے اور 3 جانور تھے جن میں سے ایک بیمار تھا۔ ریسکیو ٹیم نے جانوروں کو پٹرول پمپ پر محفوظ طریقے سے ہینڈ اوور کیا اور لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کر دیا۔