گجرات:فوڈ اتھارٹی کی کارر وائیاں ،مضر صحت اشیا خورو نوش تلف
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 110 انسپکشنز کی گئیں جن میں 56 بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے ۔مزید برآں 9 مقامات پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 99 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ایک فوڈ سیمپل بھی حاصل کیا کارروائیوں کے دوران 7.68 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں۔