گجرات :چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 13 ریسکیو
گجرات(سٹی رپورٹر ، نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 13 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ٹیم نے گجرات کچہری چوک، جلالپور جٹاں روڈ، شاہجہانگیر روڈ، سروس موڑ میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی کی ۔ بچوں کو قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔